کوٹ ادو،  دلہا نے دو لاکھ مالیت کے نوٹوں کا 20 فٹ لمبا ہار پہن لیا

کوٹ ادو،  دلہا نے دو لاکھ مالیت کے نوٹوں کا 20 فٹ لمبا ہار پہن لیا


کوٹ ادو میں شادی کی تقریب اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب دلہا نے دو لاکھ روپے مالیت کا نوٹوں سے تیار کردہ 20 فٹ لمبا ہار پہنا۔

ہار دلہا کے قریبی دوست کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیا گیا، جس نے بارات میں شریک مہمانوں کو حیران کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہار میں پانچ ہزار، ایک ہزاراور پانچ سو کے نوٹ استعمال کیے گئے۔

آن لائن نوکری کے نام پر فراڈ، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا

تقریب میں شریک افراد نے نوٹوں کے اس طویل ہار کو دیکھ کر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شہریوں نے دلہے کے دوست کی سخاوت اور دلہے کے انداز کو منفرد قرار دیا، تاہم کچھ افراد نے اسے نمود و نمائش قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کی۔

شادی کی تقریب مقامی بینکوئٹ ہال میں ہوئی جہاں دلہا کا انٹری اسٹائل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top