کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر ڈیزل ٹرک میں آگ، قریبی دکانیں بھی متاثر

کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر ڈیزل ٹرک میں آگ، قریبی دکانیں بھی متاثر


کوئٹہ کے مصروف علاقے ایئرپورٹ روڈ پرایک ڈیزل سے بھرے ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد فوری طورپرریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جس پرفائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

مری ، جی پی او چوک پر 2گروپوں میں تصادم،فائرنگ اور پتھراؤ سے متعدد افراد زخمی

 پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top