کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل

کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس 2 روز کیلئے معطل


کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو سیلابی صورتحال کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے، 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس پشاور کیلئے روانہ نہیں ہو گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن پیسنجر اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی۔ دوسری جانب ٹرینوں میں مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے دو مسافر گاڑیاں معطل کر دی گئیں۔

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کراچی تا کوئٹہ اور شاہ حسین ایکسپریس کراچی تا لاہور آج معطل رہیں گی۔ ملت ایکسپریس کو قراقرم ایکسپریس میں ضم کردیا گیا، قراقرم ایکسپریس کراچی سے شام 5بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر معلومات اور سہولت کے لیے کراچی کینٹ اور لاہور اسٹیشن کے ریزرویشن دفاتر سے رجوع کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top