کوئٹہ ، رکشے سے تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی ، 6 جاں بحق ، 10 زخمی

کوئٹہ ، رکشے سے تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی ، 6 جاں بحق ، 10 زخمی


کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر مزدا بس اور پیٹرول سے بھرے لوڈ رکشے کے درمیان تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑکنے سے 6 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نواں سے ہزار گنجی جانے والی مزدا بس اور رکشے کا مغربی بائی پاس کلی رئیسانی کے مقام پر ٹکراؤ ہوا، رکشے میں موجود پیٹرول نے آگ پکڑ لی جس نے بس کو بھی  لپیٹ میں لے لیا۔

خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش ہے ، پاکستان

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top