کل ملک بھر میں یوم پاکستان استحکام منایا جائےگا،حافظ طاہر محمود اشرفی

کل ملک بھر میں یوم پاکستان استحکام منایا جائےگا،حافظ طاہر محمود اشرفی


چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں یوم پاکستان استحکام منایا جائےگا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جائے گی ،پاکستان کے خلاف کسی بھی سازش کا بھر پور جواب دیا جائےگا۔

لوگ تنقید سے پہلے میرے ریکارڈز اور میری جدوجہد پر نظر ڈالیں،خوشدل شاہ

پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہمیشہ مذمت کی ہے ،بھارتی اقدام کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحما ن کا کہنا ہے کہ بھارت نے شروع ہی سے اسرائیل کا ساتھ دیا ، پوری قوم اور امت مسلمہ کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہے۔

بھارت مسلمانوں کے مفادات پر حملہ کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں بھارتی فوجی موجود ہیں پھر بھی حالات نہیں سنبھلتے۔

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

بھارت کیسے آبی جارحیت پر عالمی معاہدہ منسوخ کرسکتا ہے ،حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے بھارت کیخلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top