کس صوبے کو کتنی گیس ملتی ہے؟ بلوچستان ہائیکورٹ نے بتا دیا

کس صوبے کو کتنی گیس ملتی ہے؟ بلوچستان ہائیکورٹ نے بتا دیا


بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے میں گیس کی قلت اور امتیازی رویے کے خلاف مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے ہیں۔

واضح کیا ہے کہ بلوچستان کو دیگرصوبوں کی نسبت کم گیس دینا آئین کے آرٹیکل 158 اور مساوی سلوک کی خلاف ورزی ہے،عدالت عالیہ نے قراردیا کہ بلوچستان کو گیس کی فراہمی میں امتیاز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس جی سی ایل کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کو صرف 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کو407 اورسندھ کو 198 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

عدالت نے اس صورتحال پرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان وہ صوبہ ہے جو ملک کو سب سے زیادہ گیس فراہم کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے اسی صوبے کو گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

عدالت نے ایس ایس جی سی ایل اورحکومت بلوچستان کو حکم دیا کہ وہ گیس کی فراہمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ  عدالت میں جمع کرائیں۔

عبدالطیف چترالی، عمرایوب اورشبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستیں مسترد 

عدالت نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ ہونیوالی پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں، سردیوں کی شدت کے پیش نظرکوئٹہ میں گیس کے پریشرمیں فوری اضافہ کرنے کا حکم جاری کیا، کیس کی مزید سماعت 4 نومبر 2025 کو مقررکردی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top