کرک

کرک


ضلع کرک میں نشے کے عادی ملزم نے خنجر کے وار سے باپ ، بھائی اور بھتیجی کو قتل اور بھابی سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ملنگ بابا کالونی میں پیش آیا ، ملزم آئس کے نشے کا عادی ہے۔ زخمی ہونے والی بھابی اور بھتیجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، 2 بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پشاور میں 150 خواجہ سراؤں کے پراسرار قتل کا انکشاف

پولیس نے ملزم فیضان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top