کرپشن کیس،  پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار

کرپشن کیس،  پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار


سرور گولڈ پلازہ اینٹی کرپشن کیس میں مرکزی ملزم سلیم سرور جوڑا کی عبوری ضمانت لاہور ہائی کورٹ سے خارج ملزم ہائی کورٹ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پلازہ چوک پاکستان گجرات کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن گجرات میں درج مقدمہ میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہرام سرور چوہدری نے خارج کردی۔

اسلام آباد، ریڈزون سمیت تمام حساس مقامات کی سکیورٹی سخت

ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ملزم پر الزام تھا کہ انہوں نے  پلازہ کی تعمیر کے وقت 19 مرلہ سرکاری رقبہ پر قبضہ کررکھا ہے اور نقشہ کو دو حصوں میں پاس کروا کر سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top