کروڑوں مالیت کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

کروڑوں مالیت کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف


وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیوں کےغیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے مکمل ہونے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے پر تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ پول کار کی درجنوں سرکاری گاڑیاں مختلف وزارتوں میں غیر ضروری طور پر زیر استعمال ہیں۔

حکومت سندھ کا 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان

خط میں کہا گیا ہے کہ اسٹاف کار رولز کے مطابق تمام قسم کی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کو واپس کی جائیں، کابینہ ڈویژن تمام وزارتوں کو منصوبوں کی نوعیت کے مطابق گاڑیاں الاٹ کرتا ہے۔

قانون کے مطابق منصوبے مکمل ہونے کے بعد سرکاری گاڑیاں کابینہ کے پول کو واپس کی جاتی ہیں، متعدد سرکاری گاڑیاں مختلف وزارتوں میں گریڈ 20 سے اوپر کے افسران کے ذاتی استعمال میں ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top