کرم(kurrum) میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا ،افغان طالبان کی پوسٹوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
سمجھ نہیں آتا آئین کے کسی آرٹیکل کو سائیڈ پر کیسے رکھا جائے؟ جسٹس جمال مندوخیل
افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ ہوگئی ،طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ افغانستان کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی درمیان شب بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا تھا۔
واضح رہے افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
افغانستان کی جانب سے یہ حملہ دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے، جس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے تاکہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) کو پاکستانی سرزمین پر دہشتگرد کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔
’’دوستی آہنی ہے‘‘چین کا ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار
افغانستان خطے میں صرف دہشتگردی، بدامنی اور عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔ اس کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت حملے کیے جا رہے ہیں۔