کراچی

کراچی


کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز میں داخل ہو گیا ، ملبے سے مزید 4 لاشیں برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق 95 فیصد ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، ملبہ ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے ، آج رات تک ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔

بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں، میئر کراچی

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 16 مرد، 9 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، مزید 4 سے 5 افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی وجہ سے آپریشن تیزی سے نہیں کیا جا رہا۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top