کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی ایک کشتی گوادر کے قریب بحیرہ عرب میں ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جاں بحق جبکہ پانچ لاپتہ ہو گئے۔
پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق کشتی میں سوار6 ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے ساحلی علاقوں ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اورمچھرکالونی سے تھا، کشتی میں ایک باپ اوربیٹا بھی سوار تھے۔
بلوچستان، دہرے قتل پر ویڈیو بیان شیئر کرنے پر مقتولہ کی والدہ کو جیل بھیج دیا گیا
باپ کی لاش سمندرسے نکال لی گئی ہے جبکہ اس کا بیٹا تاحال لاپتہ ہےدیگرچارماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، ایک ماہی گیرمعجزانہ طورپرزندہ بچ نکلا اوراس نے واقعے کی تفصیلات فراہم کیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان فشر فوک فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپرریسکیو آپریشن کوتیز کیا جائے اورلاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے جدید سہولیات بروئے کارلائی جائیں۔