اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 3 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی کر دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترسیلات زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اپریل 2025 کے لیے کی گئی۔ جبکہ کراچی کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2025 کے لیے کی گئی۔