کراچی کے اسکول میں “نیڈو ہم اسپیلنگ وز” کے تحت طلبا میں مقابلوں کا انعقاد

کراچی کے اسکول میں “نیڈو ہم اسپیلنگ وز” کے تحت طلبا میں مقابلوں کا انعقاد


کراچی: ہم نیوز اور نیڈو کے تعاون سے “اسپیلنگ وز” کے نام سے اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں تعلیم کے فروغ، خصوصاً نوجوان نسل میں زبان سیکھنے اور ہجے کی درستگی جیسی بنیادی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ہم نیوز اور نیسلے نیڈو کی جانب سے مشترکہ طور پر “اسپیلنگ وز” کے نام سے ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

ایف بی ایریا کے دی نیکسٹ اسکول میں “نیڈو ہم اسپیلنگ وز” کا ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اسکول کے طلبا نے اس ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں پرکشش سیشنز کا مقصد نوجوان طلبا کو آئندہ مقابلے کے تیار کرنا تھا۔ اور انہیں چیلنجز سے آگاہ کرنا تھا کہ مستقبل میں انہیں درپیش ہوں گے۔ ایونٹ میں طلبا کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔ جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

“نیڈو ہم اسپیلنگ وز” میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ جس میں 6 سے 17 سال تک کے بچے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ “نیڈو ہم اسپیلنگ وز” ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے۔ جو ہم نیوز اور نیسلے نیڈو نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت اسپیلنگ مقابلوں کے ریجنل راؤنڈز کراچی‘ لاہور اور اسلام آباد کے حبیب بینک آڈیٹوریمز میں منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اور طالبات کو مفت اسکوٹیز اسی ہفتے دینے کا اعلان

کراچی میں یہ مقابلے 6 سے 9 اکتوبر اور 11 اکتوبر کو، لاہور میں 17، 18 اور 20 اکتوبر کو جبکہ اسلام آباد میں 14 اور 15 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ کراچی ریجنل مقابلہ 5 سے 11 اکتوبر کے درمیان مکمل طور پر منعقد کیا جائے گا۔ جس میں بڑی تعداد میں طلبا کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس منصوبے کی افتتاحی تقریب رواں سال جولائی میں ہم نیٹ ورک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی تھی۔ جہاں دونوں اداروں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کیے گئے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top