کراچی: شہر قائد میں یکے بعد دیگرے 2 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شہر قائد میں ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے 2 مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دونوں بار 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ اور پہلے 3.4 شدت کے زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 14 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
دوسرا زلزلہ ڈی ایچ اے سٹی کے مشرق میں 10 کلومیٹر کے فاصلے پر 2.7 شدت کا ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق یہ کراچی میں یکم جون سے آنے والا 60 واں زلزلہ تھا۔