کراچی میں یوریا ملے دودھ کی فروخت ، 27 دکانیں سیل

کراچی میں یوریا ملے دودھ کی فروخت ، 27 دکانیں سیل


کراچی میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے انکشاف کے بعد مزید 7 دکانیں سیل کر دی گئیں جس کے بعد سیل ہونے والی دکانوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

دودھ کے معیار اور ملاوٹ کے خاتمے سے متعلق کمشنر کراچی حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور،دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی اور بیورو آف سپلائی کے افسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر میں یوریا ملا دودھ  فروخت ہو رہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیل کی گئی دکانوں کو بھاری جرمانے اور حلف نامے کے بغیر ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ دودھ فروشوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ فروخت کرنے کی تحریری یقین دہانی دینا ہوگی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 4 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ تلف

کمشنر کراچی نے کہا کہ بلا اجازت ڈی سیل کرکے دودھ فروخت کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کے معیار کی چیکنگ اور ملاوٹ کے خلاف مہم جاری رہے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top