کراچی میں قتل ہونے والے صحافی کے قاتل پکڑے گئے

کراچی میں قتل ہونے والے صحافی کے قاتل پکڑے گئے


کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجھار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں قتل ہونے والے صحافی امتیاز میر کے قاتل پکڑے گئے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجھار نے آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی امتیاز میر کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پڑوسی ملک سے ملزمان کو سہولت فراہم کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر کو کالا بورڈ کے قریب صحافی امتیاز میر پر فائرنگ کی گئی تھی۔ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وفاقی حساس ادارے کی مدد سے کارروائی کی۔

ضیا الحسن لنجھار نے کہا کہ قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ اور گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر کی گنجائش نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

انہوں نے کہا کہ صحافی نے اسرائیل کے حق میں کوئی بات کی تھی۔ اور ملزمان نے صحافی کو ریکی کے بعد قتل کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top