کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین افراد جاں بحق، خاتون سمیت متعدد زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، تین افراد جاں بحق، خاتون سمیت متعدد زخمی


کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور خاتون سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا واقعہ جمشید کوارٹرکی حیدرآباد کالونی میں پیش آیا، جہاں گھریلوجھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

چکوال، تین موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، دو جاں بحق،5شدیدزخمی

دوسرا واقعہ لانڈھی 89 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تیسرا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شخص فائرنگ سے زندگی کی بازی ہارگیا، ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اورلاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

شارع فیصل پرایک شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم کوحراست میں لے لیا گیا ہے اور تمام واقعات کی پولیس نے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top