کراچی میں طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کا آپریشن شدید متاثرہوا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز منسوخ کردی گئی ،لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لاہور ایئرپورٹ پر تاخیر کا شکار ہے جو موسم بہتر ہوتے ہی روانہ ہوگی۔
ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن
کراچی سے نجف کی فلائٹ بھی تاخیر کا شکار ہے،کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 اور کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز پی کے 843 بھی تاخیر ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم کے باعث شیڈول میں خلل کیلئے معذرت خواہ ہیں،پی آئی اے کی کوشش ہے کہ شیڈول کو جلد از جلد بحال کرلیا جائے۔