شہر قائد کے علاقے ملیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جھٹکے چند سیکنڈز پر مشتمل تھے، اور فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق ملیر، شاہ فیصل، ماڈل کالونی اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ زلزلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوب مشرقی ایشیا کے ملک فلپائن میں ایک روز قبل شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔
فلپائن میں زلزلے سے درجنوں عمارتیں منہدم ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 69 ہو گئی
فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ میں آنے والے اس زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے، جبکہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔
ماہرین کے مطابق فلپائن میں آنے والے زلزلے کے بعد خطے میں زمینی پرتوں کی حرکت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے اثرات قریبی ممالک پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔