کراچی میں حادثات، ٹریفک تصادم اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی میں حادثات، ٹریفک تصادم اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی


کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں دو کزن موٹرسائیکل پر سوار تھے اور تیزرفتاری کے باعث ان کی موٹرسائیکل دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

سیلابی ریلوں نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، 200 سے زائد افراد جاں بحق، باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کریش ، 5 افراد شہید

تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا، زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوان آپس میں رشتہ دار تھے اورغیرمحتاط ڈرائیونگ حادثے کا سبب بنی۔

دوسرا واقعہ ہاکس بے روڈ پر پیش آیا جہاں ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکیں تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

تیسرا واقعہ بھینس کالونی میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص کو فوری طورپراسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top