شہر قائد میں ہونے والی شدید بارش نے شہری زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا، دن بھر کی پریشانی کے بعد برسات کی رات شہریوں کے لیے مزید کٹھن ثابت ہوئی۔
جگہ جگہ سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ متعدد گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بند ہوگئیں۔
پاک فوج اور سندھ رینجرز کا کراچی میں ٹریفک بحالی آپریشن
آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، نرسری، یونیورسٹی روڈ اوردیگرمرکزی شاہراہوں پرشہری اپنی گاڑیوں کو دھکے دیتے نظرآئے کئی مقامات پرموٹرسائیکل سواروں نے پانی میں پھنسے ساتھیوں کی مدد کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد گھرپہنچنا کسی اذیت سے کم نہ تھا، موبائل نیٹ ورک کی بندش نے بھی شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں دشواری کا شکاربنا دیا، کئی علاقوں میں نیٹ اورسگنلزنہ ہونے کے برابر رہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے بعد فوری ریلیف اقدامات کیے جائیں اورانفراسٹرکچرکو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔