کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین نے آگ پکڑ لی جس کے باعث 6 طلبہ اور وین کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول وین میں آگ بھڑکنے کا واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قبا مسجد کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 6 طلبہ اور وین ڈرائیور زخمی ہوئے۔
اخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کے ‘برن وارڈ’ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ اسکول وین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آگ مکمل پھیلنے سے قبل ہی طلبہ گاڑی سے اتر گئے تھے۔
زخمیوں کا سول ہسپتال میں علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں آتشزدگی کے 3 واقعات رپورت ہوئے تھے جن میں کروڑوں روپے کا ملی نقصان ہوا۔
کراچی: کیماڑی فشری مارکیٹ کے قریب کشتیوں میں آتشزدگی کی اطلاع
سندھ حکومت کے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ روانہ کردی گئی۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پالیا گیا pic.twitter.com/Aby2ITCq5c
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) October 26, 2025
ان میں بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک کے قریب گودام میں آگ، کیماڑی فشریز مچھلی مارکیٹ کے قریب ایک کشتی میں آگ، اور لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد کے قریب پولٹری فارم میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے واقعات شامل ہیں۔
