کراچی سے پہلی حج پرواز ای اے آر1611 آج رات 9 بج کر 30 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔
اس پرواز میں 285 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے، پہلی پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا جو 31 مئی تک جاری رہے گا۔
عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی، اسپارکو نے نئے چاند بارے پیشگوئی بھی کر دی
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت کراچی سے 22 ہزار 500 عازمین حج روانہ ہوں گے اس منصوبے کے تحت کراچی ایئرپورٹ سے 80 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
وفاقی وزارت مذہبی امورکے مطابق حج آپریشن 33 روز جاری رہے گا، جس میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اورعازمین کو حجازمقدس پہنچانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
سعودی حکومت کی جانب سےعازمین کو بہترسہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، اس دوران کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اوردیگرضروری انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔