کراچی سمیت سندھ کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

کراچی سمیت سندھ کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں


کراچی، محکمہ جیل خانہ جات سندھ نے صوبے بھر کی مختلف جیلوں میں اہم تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غلام مرتضیٰ شیخ کو سینٹرل جیل کراچی کا سینئرسپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ عبدالکریم عباسی کو سینٹرل جیل حیدرآباد کا نیا سینئرسپرنٹنڈنٹ مقررکردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسی طرح ڈاکٹر شکیل احمد ارباب کو اسپیشل جیل نارا، حیدرآباد کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا ہے،  فہیم انور میمن کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر کراچی کا سپرنٹنڈنٹ مقررکیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شباب الدین صدیقی کواسسٹنٹ انسپکٹرجنرل آف پرزنس کراچی تعینات کیا گیا ہے،محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق یہ تقرریاں انتظامی امورمیں بہتری اورسیکیورٹی معاملات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top