کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری – ہم نیوز

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری – ہم نیوز


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےصوبے بھر میں طوفانی بارشوں اور طوفان کے الرٹ کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ طوفان کی پیشگوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کو الرٹ رہنے ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بلدیاتی اداروں کو مزید متحرک رہنےاور ساتھ ہی صوبےکے تمام اسپتالوں کو اپنےانتظامات بہترکرنےکے احکامات جاری کیے ہیں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں کے دوران ہسپتالوں کا عملہ اپنی حاضری یقینی بنائے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کمشنر کراچی ن طوفان کے الرٹ کے پیش نظر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی ۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے پر پابندی ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس کے علاوہ کمشنر کراچی نے موسم کی بگڑتی صورتحال کے باعث شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران سمندر کی طرف جانے سے گریز کریں۔

ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، الرٹ جاری

علاوہ ازیں سانگھڑ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر 29 اور 30 ​​اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے ۔

ڈی سی آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ تعلیم و خواندگی نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عام تعطیل کے اختیارات دے دیے تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ضلع بھر کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 29 اور 30 ​​اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا ہے جبکہ سکولوں کا نان ٹیچنگ اسٹاف معمول کے مطابق ڈیوٹی پر رہے گا۔

جامشورو میں 29سے31اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 3دن چھٹی کا اعلان کیا گیا ،نواب شاہ میں بھی شدیدبارشوں کےپیش نظراور30اگست کوتعلیمی ادارےبندرہیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top