کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ

کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ


حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔اس دوران ایم6 موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی۔

مون سون کا نواں اسپیل اگلے 24سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا،کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کے سروے کا کام شروع ہوچکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآبادسکھر ایم6 موٹر وے کافی عرصے سے نظرانداز کیا جارہا ہے، اب وفاقی حکومت نے اس سیکشن کی منظوری دی ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں، منصوبے پر کام جلد شروع کیا جائے تاکہ عوام اور پورٹ ٹریفک کو سہولت ہو۔

خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کی کمی

وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ ایم6 موٹروے حیدرآبادسکھر سیکشن 363 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہورہا ہے،این ایچ اے اس موٹروے کی تعمیر کرے گی۔

ایم6 موٹروے کو 4 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں نوشہرو فیروز سے رانی پور، رانی پور سے سکھر، حیدرآباد سے ٹنڈو آدم اور ٹنڈو آدم سے نواب شاہ شامل ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی سسٹم میں پیرنٹ کنٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ

ملاقات میں سیکریٹری مواصلات علی شیر ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی صاحبزادہ شہریار سلطان، صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، علی حسن زرداری ،چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top