کراچی کے مصروف تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ایک کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کے بیسمنٹ میں واقع پارکنگ فلور پر لگی جہاں بینک کے کیبل ڈکٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث شعلے بلند ہوئے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
فائربریگیڈ کے مطابق آگ لگتے ہی بیسمنٹ سے دھواں اٹھنے لگا جس کے باعث عمارت میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر بالائی منزلوں کی جانب دوڑ گئے، کئی افراد عمارت کی چھت پر پناہ لینے پر مجبورہو گئے۔
فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسنارکل اور چارفائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا، ساتویں منزل اور چھت سے چوکیدار سمیت 11 افراد کوبحفاظت ریسکیو کیا گیا۔
فائرآفیسرکا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت میں مختلف دفاتر قائم تھے جو ہفتے کے باعث بند تھے جس کی وجہ سے بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکا، پولیس اور فائربریگیڈ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔