کراچی، محمود آباد میں گھر کے اندر مبینہ سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ سے ایک بچی جاں ہوگئی۔
ریسکیوحکام کے مطابق سلنڈر دھماکے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، ایک سالہ بچی دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔
کراچی،سپر ہائی وے پر نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، اہلکار شدید زخمی
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے باعث گھر کی دیواروں کونقصان پہنچ، ،سلنڈر دھماکے کے باعث ایک کمرہ مکمل تباہ ،چھت اور دیوار گر گئی۔
متاثرہ عمارت 3 منزلہ تھی جس میں دو فیملیز رہائش پذیرہیں، گھر کے اندر دو بڑے سلنڈر موجود تھے جو دھماکے سے پھٹ گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عمارت کے فلیٹ میں بہت سارے سلینڈر موجود تھے اور وہاں آگ جلانے والے لائیٹر کی ری فلنگ کا کام ہورہا تھا۔