کراچی شہرقائد میں جرائم کی لہرایک بار پھرسراٹھا رہی ہے، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین، بچے اور نوجوان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گلستان جوہربلاک 15 میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، موٹرسائیکل سوارحملہ آورنے کار کا تعاقب کیا اورگردن پرگولی مارکرفرارہو گیا، زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خیبر پختونخوا ، گزشتہ ماہ ہونے والی بارشوں سے 59 افراد جاں بحق، 73 زخمی
ادھربلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی سے ایک بچی زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملیر 15 کے علاقے کالا بورڈ میں گھرکے اندرفائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،ایک موٹرسائیکل لفٹرکوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
نارتھ ناظم آباد میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہوا، جسے فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے تمام واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔