کراچی، نارتھ کراچی پاورہاؤس کے قریب ڈمپرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارزخمی ہوا جبکہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈمپروں کو آگ لگانٓے والے کچھ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے، چند گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10 ہیوی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی۔
خیرپور، ہم نیوز کے نمائندے اے ڈی شرکو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا
نارتھ کراچی مدیحہ اسٹاپ پر 3 واٹر ٹینکر اور ایک برف کے ٹرک کو بھی آگ لگائی گئی، سرجانی ٹاؤن بابا موڑ پر ایک واٹر ٹینکر جلا دیا گیا۔
ڈمپر جلائے جانے کے خلاف ڈمپرزڈرائیوراحتجاج کررہے ہیں ، آل آصف اسکوائر سے سپر ہائی وے آنے اور جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔