کامونکی،ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین 101 کوحادثہ،کوئی نقصان نہیں ہوا

کامونکی،ٹریک ٹوٹنے سے ٹرین 101 کوحادثہ،کوئی نقصان نہیں ہوا


کامونکی میں ٹریک ٹوٹنے سے ریل کار ٹرین 101 کوحادثہ پیش آگیا ، خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین راولپنڈی جارہی تھی ، چیانوالی کے قریب روک لی گئی ،ٹریک کی مرمت کرکے ٹرین کو دوبارہ روانہ کردیا گیا۔

دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ،50سے زائد مزدور بال بال بچ گئے

دوسری جانب اگست کا مہینہ پاکستان ریلویز پر بھاری پڑ گیا ،رواں ماہ کے پہلے 11 روز میں مختلف ٹرینوں کے 6 حادثات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ، واقعے میں 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

2 اگست واشنگ لائن میں پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی ڈی ریل ہو گئی،8 اگست کو فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر مال گاڑی کی ڈی ریلمنٹ ہوئی۔

اسی طرح 9 اگست کو چک جھمرہ میانوالی ایکسپریس ڈیریلمنٹ کا شکار ہوئی، 10 اگست کو رحیم یار خان کے مقام پر عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی۔

حضرت داتا گنج بخش عرس، لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

11 اگست گذشتہ رات موسیٰ پاک ایکسپریس کی رائیونڈ کے مقام پر 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

ترجمان ریلویز کہتے ہیں حادثات کی روک تھام کے لئے کوشاں ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں ٹریک کی بہتری کیلئے کام جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top