کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی


فرسٹ ویمن بینک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ منظوری وفاقی کابینہ نے دی، فرسٹ ویمن بینک first women bank متحدہ عرب امارات حکومت کی نامزد کمپنی کوتقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

حکام نجکاری کمیشن کے مطابق بینک کے 82.64 فیصد سرکاری شیئرز عرب اماراتی کمپنی کو فروخت کئے گئے ہیں،یو اے ای کی کمپنی آئندہ پانچ سال میں 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

بینک کی موجودہ ایکویٹی 3.2 ارب روپے، مزید6.8ارب روپے شامل کیے جائیں گے، حکام کا کہنا ہے کہ بینک کی فروخت انٹر گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت مکمل ہوئی۔

750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

شیخ طحنون بن زاید النہیان کی قیادت میں انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی خریدار ہے، حکام کے مطابق فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی قیمت ریفرنس ویلیو سے زیادہ ہے۔

کئے گئے معاہدے کے مطابق نئی انتظامیہ کو دس فیصد ملازمین کو فوری ملازمت سے فارغ کرنے کی اجازت ہو گی، باقی عملہ کو ڈیڑھ سال تک نہیں چھیڑا جائے گا، بینک کی برانچز 200 کرنے کا منصوبہ ہے، اس سے قبل فرسٹ ویمن بینک کی 42 برانچیں ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top