ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ ، 2اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ ، 2اہلکار شہید


ڈی آئی خان میں ایف سی کی گاڑی پر خارجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں  2اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق خوارج کی فائرنگ سے 4ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،شہدا میں سپاہی شیر الرحمان اور سپاہی سید امین شامل ہیں۔

فرخ ایچ سبزواری نئے سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج تعینات

سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان او ر سپاہی سید امین کا تعلق صوابی سے ہے،زخمیوں میں حوالدار امتیاز،سپاہی محب شاہ،سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایف سی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم  کوخاک  میں ملانے کیلئے پرعزم ہے،ایف سی جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں ایف سی کے 2 اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے کہا شہید سپاہی شیر الرحمان اور سید امین شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، 850سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل

ایف سی اہلکاروں نے جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملایا،شہدا کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،زخمی سپاہیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے بہادر جوانوں پر ناز ہے،ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top