ڈی آئی جی اسلام آباد کا محرم روٹس وامام بارگاہوں کا دورہ، سیکیورٹی کی ہدایت

ڈی آئی جی اسلام آباد کا محرم روٹس وامام بارگاہوں کا دورہ، سیکیورٹی کی ہدایت


اسلام آباد: ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں اور عزاداری جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنزمحمد شعیب خان اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے،ڈی آئی جی نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ تمام ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top