ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ


ڈیرہ غازی خان اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ڈیرہ غازی خان سے 45 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا اورگہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے بعد لوگ گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم انتظامیہ نے ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس شدت کے زلزلے معمولی ہوتے ہیں مگر گہرائی کم ہونے کی وجہ سے جھٹکے زیادہ محسوس کئے جا سکتے ہیں، شہریوں کومحتاط رہنے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پررابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top