ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک


سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ   سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگرد ی کی متعدد کارروائیوں ، خودکش حملے کی سہولت کاری، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top