اسلام آباد میں کرپٹو کرنسی، ترسیلات زر اورمعیشت کے موضوع پرایک اعلیٰ سطح بزنس سیمینارکا انعقاد کیا گیا، سیکریٹری خزانہ، گورنراسٹیٹ بینک، سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن، بینکاری اورایکس چینج کمپنیوں کے نمائندگان اور کاروباری برادری نے شرکت کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان بلال بن ثاقب نے سیمینارمیں ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے ڈیجیٹل اثاثوں کومالیاتی نظام میں انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ قراردیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹو کونسل اورورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے ایک مربوط فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے جس سے مالی شفافیت اورسرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
بلال بن ثاقب نے زوردیا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے تقاضوں، اینٹی منی لانڈرنگ (AML) اور کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم (CFT) رہنما اصولوں پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا۔
گورنراسٹیٹ بینک نے سیمینارکے دوران شرکاء کو ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ منصوبے پربریفنگ دی اوراوورسیز پاکستانیوں کوسہولیات کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، شرکاء کے اٹھائے گئے نکات کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اورآئندہ بھی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔