ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، ہمایوں مہمند

ڈپٹی چیئرمین اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، ہمایوں مہمند


اسلام آباد، ایوانِ بالا کے اجلاس میں سینیٹر ہمایوں مہمند نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پرسخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈپٹی چیئرمین پراعتبار نہیں۔

سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان کے امور میں غیر جانبدارکردارادا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ کسی خاص گروہ یا جماعت کے مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ڈپٹی چیئرمین اپنے منصب کے تقدس کو برقراررکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایوان کی شفافیت اورغیر جانبداری کے لیے یہ ضروری ہے کہ قیادت پر سب کو اعتماد ہو۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس، معین ریاض قریشی اپوزیشن لیڈرمقرر، قائم مقام اسپیکر کی مبارکباد

اجلاس کے دوران ہمایوں مہمند کی تقریر پر ایوان میں ہلچل مچ گئی اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top