ڈبل سواری پر پابندی عائد

ڈبل سواری پر پابندی عائد


کراچی: حیدرآباد اور دادو میں 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق 5 اور 6 ستمبر کو سندھ کے شہر حیدرآباد اور دادو میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 کے تحت عائد کی ہے۔ یہ فیصلہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون کا نواں اسپیل اگلے 24سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان

حکام کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سے بزرگ شہری اور خواتین مستثنیٰ ہوں گے۔

گزشتہ سال بھی حیدرآباد اور دادو میں 11 اور 12 ربیع الاول کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top