تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر کی قیمت برقرار
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 547 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 78 ہزار 424 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 78 ہزار سے نیچے کی سطح پر بند ہوا تھا۔