چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا

چین نے پاکستان کیلئے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا


اسلام آباد: چین نے پاکستان کے لیے سستے قرضوں کا دروازہ کھول دیا۔ صدر مملکت کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈویلپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چین نے سی پیک ترقیاتی منصوبوں میں فنڈنگ متحرک کرنے کا عندیہ دے دیا۔ صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کے موقع پر 8 ارب ڈالر کے ڈولپمنٹ قرضوں پر بات چیت کا امکان ہے۔

تھاہ کوٹ رائے کوٹ قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن اور چین سے 1.6 ارب ڈالر فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپ گریڈیشن کے لیے چین سے فنانسنگ پر پاکستان کی درخواست کے بعد جلد معاہدہ طے پائے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن اور اقتصادی امور ہائی وے اپ گریڈیشن کے لیے فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔ جبکہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کیلئے چین سے 1.6 ارب ڈالر کی لانگ ٹرم فانسنگ حاصل کی جائے گی۔ اپ گریڈیشن کے لیے چینی فرم کو پاکستان کی فرم کے ساتھ شراکت داری سے کنٹریکٹ ایوارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن پلان میں اعلی معیار کے پل، مستحکم ڈھلوان اور گنجان شہروں کی کاردگرد بائی پاسز شامل ہیں۔ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے مسافر بردار، کارگو ٹرانسپورٹرز اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ثابت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: کسان کارڈ کے اجرا سے مڈل مین اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی، مریم نواز

قراقرم ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے لیے ورکنگ پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بات چیت فائنل ہونے پر چین سے معاہدہ کے لیے پاکستان سے ہائی لیول وفد چین کا دورہ کر سکتا ہے۔ چین سے سی پیک فیز ٹو میں ایگری سروسز، آئی ٹی سمیت 4 معاہدوں پر مزید دستخط جلد کرے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top