اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی چیانگ 11 برس بعد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
چین کے کسی بھی وزیر اعظم کا 11 سال میں یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ جس کا مقصد بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور چینی صدر ژی کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو نئی تحریک دینا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم لی چیانگ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔
چینی وزیر اعظم 17 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے جن کے ہمراہ تجارت، خارجہ، قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے وزرا بھی ہیں۔ وفد میں چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی اور دیگر سینیئر حکام بھی شامل ہیں۔