چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،وزیراعظم

چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،وزیراعظم


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں۔

وزیراعظم  نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے چین میں اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ،ملاقات میں ٹیکسٹائل، آئی ٹی اورزراعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

معدنیات، ای کامرس ،خلائی ٹیکنالوجی، سڑک اور ڈیجیٹل رابطے میں بھی بہترین تعاون پر گفتگو کی گئی ،وزیراعظم نے پاکستان کی معیشت مستحکم بنانے کیلئے حکومتی جامع اصلاحات کا ذکر کیا۔

سرمایہ کاروں کیلئے ٹیکس مراعات اورچینی شہریوں کیلئے آسان ویزا پالیسیوں پر بھی غور کیا گیا ،وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کے ذریعے معاشی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے  کاروباری شخصیات سے سرمایہ کاری کو تیز کرنے اوررکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی تعاون پاکستان اور چین کی اقتصادی بہتری کا بنیادی ستون ہے۔

سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کا ایک اہم ستون ہے،چینی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری میں بہتری کیلئے پرعزم ہے

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کی علامت ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top