چینی بحران فوری حل نہیں، کرشنگ سیزن ختم ہو چکا، خرم دستگیر

چینی بحران فوری حل نہیں، کرشنگ سیزن ختم ہو چکا، خرم دستگیر


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیرنے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہرشہری کا آئینی حق ہے مگراس دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی یا قومی اداروں کو نقصان پہنچانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیرنے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اورعدالتوں کے فیصلوں کوتسلیم کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کا کوئی ایجنڈا ہے نہ انکے پاس کوئی پالیسی ہے۔

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات میں فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم نے بہت محنت کی،وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ چینی بحران کے حل میں کچھ مہینے لگ سکتے ہیں کیونکہ کرشنگ سیزن ختم ہو چکا ہے اوراس وقت ملک میں نئی چینی تیارنہیں ہورہی، وزیراعظم سےاس معاملے پرفوری نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران چینی کی قیمتوں میں استحکام ہماری مؤثرپالیسیوں کا نتیجہ تھا، رمضان کے دوران برآمدات پر پابندی لگا کرہم مقامی طلب کوترجیح دیتے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top