وفاقی ادارۂ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد سالانہ مجموعی شرح 4.57 فیصد تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران 24 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
ادارۂ شماریات کے مطابق، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت 33.20 فیصد، پیاز 8.70 فیصد، انڈے 2.18 فیصد اور آٹا 1.42 فیصد تک مہنگا ہو گیا۔
اسی طرح چینی، گھی، کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم، رپورٹ کے مطابق چکن کی قیمت 6.38 فیصد اور کیلے 4.70 فیصد سستے ہوئے، جبکہ پیٹرول، ڈیزل، دالوں اور چاول کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک