وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے.
کمیٹی پاکستان کے شوگر سیکٹر میں اصلاحات اور نجکاری کیلئے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی، وزیر توانائی کمیٹی کے چیئرمین اور وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق
وزیر خزانہ، وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق اوروزیر اقتصادی امور کمیٹی میں شامل ہوگے، جبکہ معاون خصوصی ، سابق سیکریٹری رانا نسیم، کوآرڈی نیٹر برائے زراعت احمد عمر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے، کمیٹی قوانین، پالیسیوں، چینی کی پیداوار، درآمد اوربرآمد کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی صارفین کے حقوق اور تجارتی تقاضوں کے تحت پالیسی سفارشات بھی مرتب کرے گی، کمیٹی صارفین کے تحفظ اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچاؤ کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی 30 روز میں وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔