چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے،نوازشریف

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے،نوازشریف


مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آناچاہیے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے،بھارت کے ساتھ ماضی کے تعلقات کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔

اچھی بات ہوتی کہ بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا،انہوں نے مزید کہا پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے کہ ڈیڑھ ارب درخت اور 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں؟

کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو تحریک انصاف کے دور میں دیاگیاہو،نوجوانوں کو لگا دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو،پاکستان کی معیشت میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے۔

ہم نے کسی کے ساتھ تعلقات خراب کرکے کیا کرنا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top