چیف جسٹس کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان


چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا اور لاہور برانچ رجسٹری میں آٹومیشن جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فیسلی ٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ، فیسلی ٹیشن سینٹر سے وکلا اور سائلین کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔چیف جسٹس نے وکلا کو ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم اپنانے کی ترغیب دی۔

سندھ اسمبلی نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظور کرلیا

اس کے علاوہ مالی مشکلات کے شکار سائلین کو سرکاری خرچ پر وکیل فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ، مالی مشکلات کے شکار افراد کو مجسٹریٹ سے سپریم کورٹ تک مفت قانونی معاونت ملے گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے وکلا کے کردار اور بار کی اہمیت پر زو دیا،سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری سلمان منصور نے چیف جسٹس کے دورے کا خیر مقدم کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی ڈیجیٹل کامیابیوں پر پنجاب آئی ٹی بورڈ نے بریفنگ دی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر زوردیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top