چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کر دیا


چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چلینج کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت دائر کر دی۔

اپیل کنندہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مجھے پہلے 24 مئی 2023 میں پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 مئی 2023 کو ترقی دے کر چیئرمین بنایا گیا۔

سپریم کورٹ،ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل تقرری قانونی ثابت کرنے کیلیے دائر کی ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کو فوری سماعت کیلیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top